کراچی: معروف اداکار اور پروڈیوسر ہمایوں سعید نے نوجوانوں کو پاکستان کی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں اپنا کردار ادا کرنے کا سنہری موقع فراہم کرنے کے لیے ایک ٹیلنٹ ہنٹ کا اعلان کیا ہے۔
انسٹاگرام پر جاری پوسٹ میں ہمایوں نے کہا کہ وہ ایسے نوجوانوں کی تلاش میں ہیں جو تخلیقی شعبوں میں دلچسپی رکھتے ہوں اور انڈسٹری میں مختلف پروڈکشن اور فنکارانہ کرداروں میں حصہ لینا چاہتے ہوں۔
ٹیلنٹ ہنٹ میں مختلف شعبوں کے لیے مواقع دیے جا رہے ہیں جن میں اسسٹنٹ پروڈیوسرز، اسسٹنٹ ڈائریکٹرز، لائن پروڈیوسرز، آرٹ ڈائریکٹرز، پروڈکشن ڈیزائنرز، رائٹرز، پرفارمرز، گلوکار، موسیقار، ایڈیٹرز، وی ایف ایکس آرٹسٹ اور گرافک ڈیزائنرز شامل ہیں۔
ہمایوں سعید نے واضح کیا کہ اس پروگرام میں شرکت کے لیے کوئی تعلیمی معیار یا سابقہ تجربہ ضروری نہیں، بلکہ جذبہ اور عزم کو سب سے زیادہ اہمیت دی جائے گی۔ نئے گریجویٹس کو خاص طور پر درخواست دینے کی ترغیب دی گئی ہے اور عمر کی حد بھی مقرر نہیں کی گئی۔
منتخب افراد کو مختلف قیادت کے کردار ادا کرنے کی تربیت دی جائے گی تاکہ وہ انڈسٹری کے ہر پہلو سے واقف ہو سکیں اور کامیاب کیریئر بنا سکیں۔
دلچسپی رکھنے والے افراد اپنی درخواستیں درج ذیل ای میل پر ارسال کر سکتے ہیں:




