پیپلزپارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ ان کی جماعت نے بغیر کسی وزارت کے خلوصِ نیت سے حکومت کا ساتھ دیا، لیکن ن لیگ معاہدے کی تمام شقوں پر عمل نہ کر سکی۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چند روز قبل ہونے والی بات چیت کا بھی کوئی مثبت نتیجہ سامنے نہیں آیا۔ ہم محاذ آرائی نہیں چاہتے، لیکن حقائق سے چشم پوشی بھی ممکن نہیں۔
قمر زمان کائرہ نے مسلم لیگ (ن) کو خبردار کیا کہ تنقید ضرور کریں، مگر زبان کا خیال رکھیں۔ ایسے الفاظ سے گریز کیا جائے جو ماضی کی تلخیوں کو جنم دیں۔




