اسلام آباد :وفاقی حکومت استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد کی پالیسی میں ترامیم کرنے پر غور کر رہی ہے تاکہ اس کے غلط استعمال کو روکا جا سکے۔ وزارتِ تجارت نے اس سلسلے میں ایک سمری کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کو بھیجی ہے، جو اگلے اجلاس میں زیر غور آئے گی۔
ذرائع کے مطابق سمری میں پرسنل بیگیج اسکیم کو ختم کرنے کی تجویز دی گئی ہے جبکہ گفٹ اسکیم اور ٹرانسفر آف ریزیڈنس اسکیم میں سختی کی سفارش کی گئی ہے۔ ان اقدامات کا مقصد اسکیموں کے غلط استعمال کو روکنا ہے۔
وفاقی حکومت نے اصولی طور پر اس پالیسی میں ترامیم پر اتفاق کیا ہے، اور حتمی فیصلہ ای سی سی اور وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد کیا جائے گا۔




