پاکستان
Trending

پنجاب میں اجتماعات پر پابندی، دفعہ 144 کا نفاذ 5 اکتوبر تک جاری رہے گا

لاہور: پنجاب بھر میں امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر دفعہ 144 نافذ کر دی گئی، جس کے تحت پانچ یا اس سے زائد افراد کے اجتماعات پر پابندی ہوگی۔

محکمہ داخلہ پنجاب کے نوٹیفکیشن کے مطابق دفعہ 144 کا نفاذ 23 ستمبر سے 5 اکتوبر تک رہے گا۔ اس دوران صوبے کے عوامی مقامات، شاہراہوں اور کھلی جگہوں پر جلوس، اجتماعات اور دیگر عوامی اکٹھ کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

نوٹیفکیشن کے تحت عوامی مقامات پر اسلحہ لے جانے اور اس کی نمائش پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔

محکمہ داخلہ پنجاب کا کہنا ہے کہ دفعہ 144 کے نفاذ کا مقصد عوامی امن و سکون برقرار رکھنا اور شہریوں کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنانا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button