پاکستان

وزیر اعلیٰ مریم نواز کی اوساکا میں ورلڈ ایکسپو 2025 منتظمین سے ملاقات، پنجاب کی ثقافت کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کا عزم

 

اوساکا : وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے جاپان کے شہر اوساکا میں ورلڈ ایکسپو 2025 کی ایکسپو ایسوسی ایشن کے منتظم اعلیٰ اکی نوکی ماناٹسو سے اہم ملاقات کی، جس میں عالمی نمائش کے تھیم "Designing Future Society for Our Lives” کو سراہتے ہوئے اس میں پاکستان، بالخصوص پنجاب کی بھرپور نمائندگی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران ایکسپو ایسوسی ایشن کے اعلیٰ حکام نے وزیر اعلیٰ کی ایکسپو میں دلچسپی کو خوش آئند قرار دیا، جبکہ منتظم اعلیٰ اکی نوکی ماناٹسو نے ایکسپو میں شرکت پر وزیر اعلیٰ کا شکریہ ادا کیا اور نمائش سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب کی ثقافتی پہچان اور مقامی ہنر کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کی سرزمین قدرتی خزانوں سے مالامال ہے اور وہ ان ثقافتی ورثوں کو دنیا کے سامنے پیش کرنا چاہتی ہیں۔ انہوں نے خصوصی طور پر اجرک اور بلیو پاٹری سمیت دیگر روایتی دستکاریوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے ہنر مند ایسے بے مثال فن پارے تخلیق کرتے ہیں جو دنیا بھر میں پذیرائی حاصل کر سکتے ہیں۔

ایکسپو کے منتظمین نے آگاہ کیا کہ نمائش میں انسانی جانوں کے تحفظ، عوام کو بہتر سہولیات کی فراہمی اور پبلک سروسز میں بہتری کے لیے جدید ساز و سامان، ٹیکنالوجی اور طریقہ کار کو پیش کیا جا رہا ہے۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ ایکسپو میں ماہرین معاشرتی مسائل کے حل کے لیے قیمتی تجاویز پیش کر رہے ہیں جو ایک بہتر مستقبل کی تشکیل میں مددگار ہوں گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button