پاکستان
Trending

آپریشن ‘غضب للحق’: پاک فضائیہ کے افغانستان میں بڑے حملے، طالبان کی اہم فوجی تنصیبات تباہ

 

اسلام آباد / کابل :پاکستان نے افغانستان کے اندر دہشت گردی کے معاون ڈھانچے کے خلاف ایک بڑا فوجی آپریشن ‘غضب للحق’ شروع کر دیا ہے۔ اس آپریشن کے دوران کابل اور ننگرہار میں افغان طالبان کی اہم فوجی تنصیبات اور اسلحہ کے ذخائر کو کامیابی سے نشانہ بنایا گیا ہے۔
پاک فضائیہ نے انتہائی درستگی (Precision) کے ساتھ درج ذیل مقامات پر کارروائی کی۔ دارالحکومت کابل میں دو مختلف مقامات پر ٹیکنیکل سپورٹ انفراسٹرکچر اور ایمونیشن سٹوریج (گولہ بارود کے ذخائر) کو مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا۔ صوبہ ننگرہار میں چار مقامات پر افغان طالبان کی ملٹری تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا، جنہیں دہشت گردی کی معاونت کے لیے استعمال کیا جا رہا تھا۔
وفاقی وزیر اطلاعات عطاء تارڑ نے اس آپریشن کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے نہایت مہارت اور درستگی سے ان عسکری اہداف کو نشانہ بنایا جہاں سے دہشت گردی کو ہوا دی جا رہی تھی۔عطاتارڑ نے کہاکہ انفراسٹرکچر میں تکنیکی آلات، جدید اسلحہ اور گولہ بارود کے بڑے ذخائر شامل تھے۔ ان فوجی اہداف کو ‘منشیات بحالی مرکز’ قرار دینا محض عوامی جذبات بھڑکانے کی ایک ناکام کوشش ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button