کراچی: بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 3 ڈالر کا اضافہ ریکارڈ ہوا ہے، جس سے قیمت 3,323 ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔ اس اضافے کے باعث پاکستان کی مقامی صرافہ مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔
مقامی مارکیٹ میں 24 قیراط سونے کی قیمت فی تولہ 300 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 55 ہزار روپے اور فی دس گرام 257 روپے اضافے کے ساتھ 3 لاکھ 4 ہزار 355 روپے ہو گئی ہے۔




