اسلام آباد: ترکی نے عالمی بورڈ آف پیس میں شمولیت کی رضامندی دے دی ہے۔ ترک وزیر خارجہ حکان فدان ڈیووس میں ہونے والے اجلاس میں ترکی کی نمائندگی کریں گے۔
ترکی کا یہ اقدام خطے میں امن کے فروغ اور بین الاقوامی سطح پر تعاون کے عزم کو ظاہر کرتا ہے۔ اجلاس میں ترکی پائیدار جنگ بندی اور عالمی امن اقدامات پر اپنا موقف پیش کرے گا۔




