پاکستان

ٹڈاپ میگا کرپشن کیس: چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی 9 مقدمات سے بری ہو گئے

 

کراچی: وفاقی اینٹی کرپشن عدالت نے ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹڈاپ) کے میگا کرپشن کیس میں چیئرمین سینیٹ اور سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو 9 مقدمات سے بری کر دیا ہے۔ گیلانی پہلے سے 3 مقدمات سے بریت پا چکے تھے، جس کے بعد وہ کل 12 مقدمات سے آزاد ہو چکے ہیں۔

اس کیس کی تحقیقات 2009 میں شروع ہوئیں جبکہ مقدمات 2013 میں درج کیے گئے تھے۔ گیلانی پر بوگس کمپنیوں کے ذریعے سات ارب روپے کی کرپشن کے الزامات تھے۔ عدالت نے یہ مقدمات بے بنیاد قرار دیتے ہوئے ملزم کو بری کیا۔

عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں گیلانی نے کہا کہ "انصاف میں تاخیر انصاف سے انکار کے مترادف ہے” اور مقدمات 12 سال سے چل رہے تھے۔ انہوں نے حکومت کا حصہ نہ بننے کا اعلان کیا اور کہا کہ سینٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی اس بارے میں فیصلہ کرے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button