پاکستان

عمران خان کے بیٹوں نے پاکستان آنے کے لیے ویزوں کی درخواست دے دی

 

پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کے بیٹے سلیمان اور قاسم نے پاکستان آنے کے لیے ویزوں کی درخواستیں جمع کروا دی ہیں۔ سابق وزیراعظم کی ہمشیرہ علیمہ خان نے تصدیق کی ہے کہ دونوں نے برٹش پاسپورٹ پر ویزے کے لیے درخواست دی ہے اور حکومت انہیں پاکستان آنے سے نہیں روک سکتی۔

علیمہ خان نے بتایا کہ دونوں کے پاس نائیکوپ کارڈ موجود نہیں ہے۔ یاد رہے کہ مئی میں دونوں نے اپنے والد کی قید پر عوامی سطح پر توجہ دلائی تھی اور اس کے بعد امریکی قانون سازوں سے ملاقات کے لیے امریکہ کا دورہ بھی کیا تھا۔

عمران خان اگست 2023 سے اڈیالہ جیل میں 190 ملین پاؤنڈ کرپشن کیس میں سزا کاٹ رہے ہیں جبکہ ان کے خلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت دیگر مقدمات بھی زیر سماعت ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button