ٹیکنالوجی
Trending

پاکستان میں انٹرنیٹ کی نئی دنیا، ایمازون کا پروجیکٹ کوئپر 2026 میں متحرک ہوگا

 

اسلام آباد:پاکستان میں انٹرنیٹ کی سست رفتار اور ناقص کنیکٹیویٹی کا دور ختم ہونے جا رہا ہے، کیونکہ عالمی ٹیک کمپنی ایمازون کا پروجیکٹ کوئپر اگلے سال ملک میں سیٹلائٹ براڈ بینڈ سروس کا آغاز کرے گا۔

وفاقی وزیر برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزا فاطمہ خواجہ نے پروجیکٹ کوئپر کے وفد سے ملاقات میں اس منصوبے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ یہ پاکستان کے ڈیجیٹل نظام میں ایک سنگ میل ثابت ہوگا۔

یہ منصوبہ لو ارتھ آربٹ (LEO) سیٹلائٹ ٹیکنالوجی کے ذریعے 2026 کے آخر تک پاکستان کے دیہی اور شہری علاقوں میں ہائی اسپیڈ انٹرنیٹ فراہم کرے گا، خاص طور پر ان جگہوں پر جہاں روایتی انٹرنیٹ خدمات کمزور ہیں یا دستیاب نہیں۔

شزا فاطمہ خواجہ نے کہا کہ پروجیکٹ کوئپر ملک کے ڈیجیٹل وژن، “ڈیجیٹل نیشن پاکستان”، کے تحت ہر شہری کو سستے، تیز اور محفوظ انٹرنیٹ کی فراہمی کو یقینی بنانے میں مددگار ہوگا۔

اس پروجیکٹ کے تحت 3,236 سیٹلائٹس زمین کے مدار میں نصب کیے جائیں گے، جو جدید اور کم قیمت انٹرنیٹ ٹرمینلز کے ذریعے صارفین کو 400 میگابٹس فی سیکنڈ تک کی رفتار فراہم کریں گے، جس سے پاکستان کے انٹرنیٹ کے شعبے میں ایک انقلاب آئے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button