بشکیک: وزیراعظم شہباز شریف 3 روزہ سرکاری دورے پر کرغزستان پہنچ گئے، بشکیک ایئرپورٹ پر وزیراعظم اور پاکستانی وفد کا ریڈ کارپٹ استقبال کیا گیا۔
وفاقی وزراء علیم خان، جام کمال اور عطاء اللہ تارڑ بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔ وزیراعظم اپنے دورے کے دوران شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہانِ مملکت کونسل کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔
شہباز شریف 2026-27 کے لیے ایس سی او سربراہانِ مملکت کونسل کی چیئرمین شپ سنبھالیں گے۔ وزیراعظم اجلاس کے موقع پر مختلف ممالک کے رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔
ملاقاتوں میں دوطرفہ تعلقات، باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی و عالمی صورتحال پر تبادلہ خیال متوقع ہے۔




