اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف 3 روزہ سرکاری دورے پر کرغزستان روانہ ہوگئے۔ وفاقی وزراء علیم خان، جام کمال اور عطاء اللہ تارڑ بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف بشکیک میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہانِ مملکت کونسل کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔ اجلاس میں رکن ممالک کے درمیان علاقائی تعاون، باہمی روابط اور اہم عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
وزیراعظم شہباز شریف 2026-27 کے لیے شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہانِ مملکت کونسل کی چیئرمین شپ بھی سنبھالیں گے۔ دورے کے دوران وزیراعظم مختلف ممالک کے رہنماؤں سے ملاقاتیں کرکے دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو کریں گے۔




