پاکستان
Trending

استنبول میں پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کی دفاعی کمیٹی کا پہلا اجلاس، سکیورٹی امور پر مشاورت

 

استنبول: پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے مشترکہ دفاعی معاہدے کی کمیٹی کا پہلا اجلاس استنبول میں منعقد ہوا، جس میں تینوں ممالک کے اہم سیاسی اور عسکری حکام نے شرکت کی۔

ترکیہ کی جانب سے وزیر خارجہ حاقان فیدان اور وزیر دفاع یاشار گیولر اجلاس میں شریک ہوئے، جبکہ سعودی عرب کے چیف آف جنرل اسٹاف فیاض بن حامد، وزیر خارجہ فیصل بن فرحان اور وزیر دفاع نے شرکت کی۔

پاکستان کی جانب سے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور وزیر دفاع خواجہ آصف اجلاس میں شریک ہوئے۔

اجلاس میں عالمی و علاقائی سلامتی کی صورتحال، دفاعی تعاون اور تینوں ممالک کی دفاعی صلاحیتوں کو مزید مستحکم بنانے کے امور پر تفصیلی غور کیا گیا۔ اجلاس میں مشترکہ سکیورٹی تعاون اور باہمی دفاعی روابط مزید بڑھانے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button