کھیل
Trending

سہ ملکی ٹی 20: زمبابوے کی سری لنکا کو 67 رنز سے شکست

 

راولپنڈی:سہ ملکی ٹی 20 سیریز میں زمبابوے نے سری لنکا کو 67 رنز سے شکست دے دی۔ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے زمبابوے نے 162 رنز بنائے، جس میں برائن بینیٹ نے 49 اور سکندر رضا نے 47 رنز اسکور کیے۔

سری لنکا کی ٹیم مقررہ ہدف کے تعاقب میں 95 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ کپتان داسن شاناکا 34 رنز کے ساتھ سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی رہے۔ زمبابوے کی بولنگ میں بریڈ ایونز نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔

یہ زمبابوے کی سیریز میں پاکستان کے خلاف پہلے میچ کے بعد پہلی فتح ہے اور ٹیم کے لیے حوصلہ افزا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button