پاکستان
Trending

خطے کی صورتحال: وزیراعظم کا توانائی کے شعبے میں ‘ایمرجنسی بچت پلان’ نافذ کرنے کا فیصلہ

 

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے واضح کیا ہے کہ ملکی دفاع اور معاشی استحکام کے لیے توانائی کی بچت ناگزیر ہو چکی ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی سپلائی چین اور ریلیف اقدامات کے حوالے سے منعقدہ اعلیٰ سطح کے اجلاس میں وزیراعظم نے اہم دفاعی و معاشی فیصلے صادر کیے۔
وزیراعظم کو آگاہ کیا گیا کہ عالمی منڈی میں اتار چڑھاؤ کے باوجود پاکستان کے پاس پیٹرول اور ڈیزیل کے تسلی بخش ذخائر موجود ہیں، جو حکومتی دور اندیشی کا نتیجہ ہے۔ اجلاس میں خاص طور پر موٹر سائیکل سواروں اور چھوٹی سواریوں والے کم آمدنی والے طبقات کو پیٹرولیم قیمتوں میں ریلیف دینے کے میکانزم پر غور کیا گیا۔
وزیراعظم نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ موجودہ علاقائی کشیدگی کے تناظر میں ملک کو "کفایت شعاری موڈ” پر منتقل ہونا پڑے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button