پاکستان
Trending

فیض حمید کی سزا سے نئے مرحلے کا آغاز، 9 مئی کیسز فیصل کن ثابت ہوں گے: فیصل واوڈا

 

اسلام آباد: سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ سابق لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو سنائی گئی سزا ملک میں جاری احتساب کے وسیع عمل کی شروعات ہے، اور 9 مئی سے متعلق کیسز اس سلسلے میں فیصلہ کن کردار ادا کریں گے۔

نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے واوڈا کا کہنا تھا کہ جب 9 مئی کے مقدمات کا پورا ریکارڈ سامنے آئے گا تو اس سیاسی جماعت کے لیے مشکلات بڑھیں گی جو ان کے بقول ان واقعات میں ملوث رہی۔ انہوں نے کہا کہ ’’اب پاکستان میں وہ احتساب شروع ہو چکا ہے جس میں کسی کو استثنیٰ نہیں ملے گا‘‘۔

ان کا کہنا تھا کہ 9 مئی کیسز کے فیصلے کم از کم 14 سال قید کی سزاؤں کی جانب جا سکتے ہیں، جس کے بعد پی ٹی آئی اور اس کے بانی کی سیاسی صورتحال غیر معمولی دباؤ کا سامنا کرے گی۔

فیصل واوڈا نے الزام عائد کیا کہ وہ ایسے اقدامات سے اپنی جماعت کو بروقت روکنے کی کوشش کرتے رہے، مگر انہیں پارٹی سے نکال دیا گیا۔ ان کے مطابق موجودہ حالات نے ثابت کر دیا ہے کہ ’’لمبا احتسابی عمل اب رکنے والا نہیں‘‘۔

انہوں نے مزید کہا کہ ارشد شریف کیس میں بھی کئی نئے پہلو سامنے آئیں گے، اور جیسے ہی مراد سعید پیش ہوں گے، اس کیس کے کردار اور محرکات واضح ہو جائیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button