پاکستان
Trending

فتنہ الہندوستان کی کمر ٹوٹ گئی: بلوچستان میں 12 بزدلانہ حملے پسپا، 108 دہشت گرد مارے گئے

 

راولپنڈی: بلوچستان میں ریاست مخالف عناصر کے خلاف سیکیورٹی فورسز نے فیصلہ کن برتری حاصل کر لی ہے۔ گزشتہ رات ‘فتنہ الہندوستان’ کے دہشت گردوں نے منظم طریقے سے 12 مقامات پر یلغار کی کوشش کی، جسے سیکیورٹی فورسز نے اپنی پیشہ ورانہ جوابی حکمتِ عملی سے بدترین شکست میں بدل دیا۔
دشمن کی لاشوں کے ڈھیر: سیکیورٹی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ گزشتہ رات کی کارروائیوں میں 67 دہشت گرد ہلاک ہوئے، جس کے بعد گزشتہ 48 گھنٹوں میں مارے جانے والے شرپسندوں کی کل تعداد 108 ہو گئی ہے۔ اس معرکے میں پولیس اور سیکیورٹی اداروں کے 10 جوانوں نے وطن پر اپنی جانیں نچھاور کر کے شہادت کا بلند رتبہ پایا۔
فورسز نے کئی علاقوں میں دہشت گردوں کو گھیرے میں لے رکھا ہے، جہاں سے مزید ہلاکتوں اور گرفتاریوں کی اطلاعات متوقع ہیں۔
سیکیورٹی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ بیک وقت 12 مقامات پر حملوں کا مقصد فورسز کو دباؤ میں لانا تھا، لیکن سیکیورٹی اداروں کے درمیان بہترین کوآرڈینیشن نے دشمن کے اس منصوبے کو چند گھنٹوں میں ہی خاک میں ملا دیا۔ فتنہ الہندوستان کو ہونے والا یہ جانی نقصان حالیہ برسوں کا سب سے بڑا دھچکا قرار دیا جا رہا ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button