کھیل
Trending

پاکستانی سکواڈ کا اعلان: سری لنکا کے خلاف تین میچز کی ٹی ٹوئنٹی سیریز

 

کراچی:پاکستان کرکٹ بورڈ نے سری لنکا کے خلاف تین میچز کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کیا ہے۔ ٹیم کی قیادت سلمان علی آغا کریں گے، جبکہ وکٹ کیپر بلے باز خواجہ نافع پہلی بار ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں شامل ہیں۔

شاداب خان کندھے کی سرجری کے بعد ٹیم میں واپس آئے ہیں، لیکن سکواڈ میں موجودہ اسٹار کھلاڑی بابراعظم، شاہین آفریدی، محمد رضوان اور حارث رؤف شامل نہیں ہیں۔

سکواڈ میں شامل دیگر کھلاڑیوں میں فخر زمان، صاحبزادہ فرحان، صائم ایوب، عبدالصمد، ابرار احمد، فہیم اشرف اور محمد نواز شامل ہیں۔ اس کے علاوہ سلمان مرزا، وسیم جونیئر، نسیم شاہ، عثمان خان اور عثمان طارق بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔

ٹی ٹوئنٹی میچز کے شیڈول کے مطابق پہلا میچ 7 جنوری، دوسرا 9 جنوری اور تیسرا میچ 11 جنوری کو کھیلا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button