لاہور: سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ ملک کی سیاست میں تناؤ کے بعد مذاکرات کا دروازہ کھلتا ہے، اور ہمیشہ کسی نہ کسی بہتر صورتحال کی امید رکھنی چاہیے۔ احتساب عدالت راولپنڈی میں پیشی کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مزاحمت کے بعد مفاہمت ہوتی ہے، یہی سیاسی روایات کا حصہ ہے۔
انہوں نے صدر کی تبدیلی سے متعلق سوال پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا، "یہ تو میں آپ سے سن رہا ہوں”، جبکہ عمران خان کی رہائی کے لیے احتجاج اور مذاکرات کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر کہا کہ مفاہمت ہی ملک کے لیے بہتر ہے، اور بات چیت سے ہی حل نکلے گا۔
0 4 Less than a minute




