پاکستانتازہ ترین

پاکستان رینجرز  کا پنجاب میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن جاری

قصور  : پاکستان رینجرز  کی جانب سے سیلاب سے متاثرہ سرحدی علاقوں میں ریسکیو اور ریلیف آپریشن بھرپور طریقے سے جاری ہے۔ دریائے ستلج میں طغیانی کے باعث ضلع قصور کے علاقے گنڈا سنگھ والا اور اس کے گردونواح کے 30 دیہات زیرِ آب آ چکے ہیں، جہاں رینجرز کے جوان دیگر اداروں کے ساتھ مل کر امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔

ترجمان رینجرز کے مطابق اب تک 6890 افراد اور 1024 مویشیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے۔ متاثرہ علاقوں میں کشتیوں کے ذریعے ریسکیو آپریشن جاری ہے جس میں رینجرز، ریسکیو 1122 اور دیگر ادارے مشترکہ طور پر حصہ لے رہے ہیں۔

پنجاب رینجرز کے جوان دور دراز اور دشوار گزار علاقوں تک رسائی کے لیے ریسکیو ٹیموں کی رہنمائی اور معاونت بھی کر رہے ہیں، تاکہ زیادہ سے زیادہ متاثرین کو بروقت مدد فراہم کی جا سکے۔

مزید برآں، رینجرز کے دستے سڑکوں کی مرمت اور راستوں کی بحالی کے کام میں بھی ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔ رینجرز مسلسل ضلعی انتظامیہ، پولیس، ہائی وے ڈیپارٹمنٹ، ریسکیو 1122، محکمہ صحت اور آبپاشی سے قریبی رابطے میں ہے تاکہ سیلاب سے پیدا ہونے والی صورتحال کا مؤثر انداز میں مقابلہ کیا جا سکے۔

متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں بدستور جاری ہیں اور رینجرز نے یقین دہانی کروائی ہے کہ کسی بھی متاثرہ فرد کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button