سڈنی: بونڈی بیچ پر حملے میں 16 افراد ہلاک ہوئے۔ ابتدائی رپورٹس میں بھارتی میڈیا نے حملہ آوروں کو پاکستانی بتایا، لیکن تحقیقات سے پتہ چلا کہ وہ بھارتی شہری تھے۔
حملے کے بعد بھارت میں پاکستان مخالف پروپیگنڈا پھیلایا گیا، جس میں ایک بے گناہ پاکستانی کی تصویر نوید اکرم کے ساتھ جوڑی گئی۔ نوید اکرم نے اس دعوے کی تردید کی اور اپنی سلامتی کی تشویش ظاہر کی۔ "دی گارڈین” نے بھی بھارتی میڈیا کے جھوٹے الزامات کو مسترد کر دیا۔




