اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت وزارت داخلہ کے ذیلی اداروں کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں اداروں کے درمیان ہم آہنگی کے فروغ اور سروس ڈیلیوری میں بہتری کے لیے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تمام ذیلی ادارے تین دن کے اندر قواعد و ضوابط میں ممکنہ تبدیلیوں اور بہتری کے لیے اپنی سفارشات پیش کریں گے۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ تمام ادارے ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کا مؤثر نظام وضع کریں تاکہ کارکردگی میں نمایاں بہتری لائی جا سکے۔
انہوں نے کہا کہ اداروں کی استعداد کار بڑھانے کے لیے باہمی صلاحیتوں سے استفادہ ناگزیر ہے، اور اس مقصد کے لیے ٹھوس عملی اقدامات کیے جائیں گے۔




