اسلام آباد/ریاض: وزیراعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی ملاقات میں دونوں ممالک نے تعلقات کو مضبوط بنانے اور اقتصادی تعاون کو فروغ دینے کا عزم کیا۔
اعلامیہ کے مطابق، اقتصادی تعاون فریم ورک کے تحت تجارت، سرمایہ کاری اور ترقیاتی منصوبوں میں مشترکہ شراکت داری کو بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ ملاقات میں آٹھ دہائیوں پر محیط تاریخی شراکت داری کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا گیا، جس سے دونوں ممالک کے تعلقات میں نئی بلندیوں کی توقع کی جا رہی ہے۔




