پاکستان
Trending

بدلتی عالمی سیاست میں پاکستان کی سفارتی حکمتِ عملی کامیاب، فنانشل ٹائمز کی چیف آف ڈیفنس سٹاف فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت کی تحسین

 

لندن:برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز نے تیزی سے بدلتے عالمی نظام میں پاکستان کی سفارتی حکمتِ عملی کو مؤثر قرار دیتے ہوئے چیف آف ڈیفنس سٹاف فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت کو سراہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق موجودہ عالمی حالات میں مڈل پاور ممالک کے لیے بیک وقت مختلف عالمی طاقتوں سے تعلقات برقرار رکھنا ایک مشکل مگر ناگزیر چیلنج بن چکا ہے۔

فنانشل ٹائمز کا کہنا ہے کہ چیف آف ڈیفنس فیلڈ مارشل عاصم منیر ان رہنماؤں میں شامل ہیں جنہوں نے کثیرالجہتی خارجہ پالیسی کے ذریعے اس چیلنج کو کامیابی سے سنبھالا۔ رپورٹ میں پاکستان کو ایک ایسی مڈل پاور قرار دیا گیا ہے جو واشنگٹن، بیجنگ، ریاض اور تہران کے ساتھ متوازن اور فعال روابط قائم رکھنے میں کامیاب رہی۔

جریدے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غیر روایتی طرزِ قیادت کے ساتھ مؤثر ہم آہنگی پاکستان کے لیے ایک اہم سفارتی کامیابی ثابت ہوئی۔ فنانشل ٹائمز نے لکھا کہ نرم لہجے، بروقت رابطوں اور عملی سفارتکاری نے پاکستان کے مؤقف کو عالمی سطح پر تقویت دی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس متوازن سفارتی حکمتِ عملی کے نتیجے میں پاکستان کے لیے نئے سفارتی مواقع پیدا ہوئے، جبکہ خطے میں اس کے کردار کو بھی زیادہ مؤثر انداز میں تسلیم کیا گیا۔ اس کے برعکس بھارت کو مڈل پاور کے طور پر اپنے کردار میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، کیونکہ وہ بدلتے عالمی حالات اور امریکی قیادت کے انداز سے ہم آہنگ نہ ہو سکا۔

فنانشل ٹائمز کے مطابق مجموعی طور پر چیف آفیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں پاکستان نے عالمی سیاست میں ایک فعال، محتاط اور مؤثر مڈل پاور کے طور پر اپنی پوزیشن مضبوط کی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button