کابل :انسٹیٹیوٹ فار اکنامکس اینڈ پیس کی تازہ رپورٹ کے مطابق طالبان رجیم کے تحت افغانستان میں سکیورٹی بحران برقرار ہے اور ملک عالمی امن اشاریہ میں مزید نیچے چلا گیا ہے۔ رپورٹ میں افغانستان کو دنیا کے غیر محفوظ ترین ممالک میں شمار کیا گیا ہے۔
عالمی درجہ بندی کے مطابق افغانستان 163 ممالک میں 158 ویں نمبر پر ہے، جو ملک میں امن و امان کی بگڑتی صورتحال کی عکاسی کرتا ہے۔




