پاکستان
Trending

یوٹیوبر ڈکی بھائی کا جسمانی ریمانڈ مسترد، 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

 

لاہور : لاہور کی ضلع کچہری میں یوٹیوبر سعد الرحمٰن عرف ڈکی بھائی کے خلاف درج مقدمے کی سماعت کے دوران عدالت نے ملزم کا مزید جسمانی ریمانڈ دینے سے انکار کرتے ہوئے انہیں 14 روز کے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کا حکم دے دیا۔

ڈکی بھائی کو تین روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد جوڈیشل مجسٹریٹ نعیم وٹو کی عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں نیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی نے تفتیش کے لیے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔

ایجنسی کے نمائندے نے مؤقف اختیار کیا کہ تفتیش ابھی مکمل نہیں ہوئی اور مزید ریمانڈ درکار ہے، تاہم عدالت نے دلائل اور ریکارڈ کا جائزہ لینے کے بعد یہ درخواست مسترد کر دی۔

عدالت نے اپنے حکم میں کہا کہ فی الحال مزید جسمانی ریمانڈ کی ضرورت ظاہر نہیں کی جا سکی، لہٰذا ملزم کو جوڈیشل حراست میں جیل بھیجا جا رہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button