پاکستان
Trending

حمیرا اصغر کی فائنل میڈیکل رپورٹ منظر عام پر، موت پر نئے سوالات اٹھنے لگے

 

کراچی: معروف ماڈل و اداکارہ حمیرا اصغر کی میڈیکل رپورٹ نے ان کی موت کے حوالے سے کئی سوالات اور شبہات کو جنم دے دیا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حمیرا کے کپڑوں پر خون کے نمایاں نشانات ملے ہیں، خاص طور پر ان کی ٹی شرٹ اور ٹراؤزر پر خون لگا ہوا پایا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق، خون کے ساتھ ساتھ کپڑوں سے ڈی این اے کے نمونے بھی حاصل کیے گئے ہیں، جو ممکنہ طور پر تحقیقات میں کلیدی شواہد ثابت ہو سکتے ہیں۔ اس پیش رفت نے موت کے حوالے سے موجودہ تھیوریز کو چیلنج کر دیا ہے اور تحقیقات کا دائرہ وسیع ہو گیا ہے۔

حمیرا اصغر کی موت کے اصل اسباب معلوم کرنے کے لیے پولیس اور متعلقہ ادارے تحقیقات میں مصروف ہیں اور مزید قانونی کارروائی کی توقع ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button