پاکستان

راولپنڈی میں سیکیورٹی خدشات پر دفعہ 144 نافذ، ڈبل سواری اور اجتماعات پر پابندی

 

راولپنڈی  :راولپنڈی کی ضلعی انتظامیہ نے ممکنہ سیکیورٹی خدشات اور سیاسی صورتحال کے پیشِ نظر شہر بھر میں دفعہ 144 نافذ کر دی ہے، جو 4 اگست سے 10 اگست تک مؤثر رہے گی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ڈبل سواری، سیاسی ریلیاں، جلوس اور عوامی اجتماعات پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ اسلحے کی نمائش اور لاوڈ سپیکر کے استعمال کی بھی اجازت نہیں ہے۔

انتظامیہ نے خبردار کیا ہے کہ اہم شاہراہوں پر رکاوٹیں ہٹانے یا قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف فوری کارروائی کی جائے گی۔

ڈپٹی کمشنر آفس کا کہنا ہے کہ یہ اقدامات شہریوں کی حفاظت اور امن و امان کی فضا برقرار رکھنے کے لیے کیے جا رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button