پاکستان
Trending

میں نے پاک بھارت جنگ روکی، دنیا کی 8 جنگیں ختم کرائیں: ڈونلڈ ٹرمپ

 

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر اپنی خارجہ پالیسی پر فخر کا اظہار کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ممکنہ جنگ ان کی کوششوں سے ٹلی۔ وائٹ ہاؤس میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ "دونوں ایٹمی ملکوں کی کشیدگی اس نہج پر پہنچ چکی تھی کہ کسی بھی وقت بڑی جنگ چھڑ سکتی تھی، لیکن ہم نے یہ خطرہ ٹال دیا۔”

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ پاک بھارت جنگ کے دوران 7 جنگی طیارے مار گرائے گئے تھے، مگر ان کی ثالثی سے دونوں ممالک نے پیچھے ہٹنے کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ دنیا میں جاری 8 بڑی جنگیں ان کے دور میں ختم ہوئیں، اور کئی تنازعات میں انہوں نے "تجارت” کے ذریعے امن کی راہ نکالی۔

چین سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ آئندہ دو ہفتوں میں صدر شی جن پنگ سے اہم تجارتی و سیاسی امور پر بات چیت کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ چین اور یورپی ممالک نے برسوں سے امریکا پر سخت محصولات عائد کیے، جس کا جواب دینا ضروری ہے۔

ٹرمپ نے کہا کہ "اگر ہم نے کسٹمز ڈیوٹیز کا دفاع نہ کیا، تو امریکی معیشت بیٹھ جائے گی۔ یہ محصولات نہ صرف معیشت بلکہ ہماری قومی سلامتی کے تحفظ کا بھی ذریعہ ہیں۔”

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button