پاکستان
Trending

جنرل ساحر شمشاد کا قطر کا سرکاری دورہ، علاقائی سلامتی اور دفاعی تعاون پر زور

 

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے قطر کے سرکاری دورے کے دوران قطری عسکری اور سیاسی قیادت سے ملاقات کی۔ ملاقات میں خطے کی بدلتی ہوئی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اور علاقائی و عالمی سطح پر امن و استحکام کے لیے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنرل شمشاد نے دوسری اعلیٰ سطح کی عسکری تعاون کمیٹی (HMCC) کے اجلاس میں شرکت کی جہاں نائب وزیراعظم و وزیر مملکت برائے دفاعی امور شیخ سعود بن عبدالرحمٰن آل ثانی اور قطر آرمی چیف لیفٹیننٹ جنرل جاسم محمد احمد المناع موجود تھے۔

اجلاس میں دفاع اور سیکیورٹی کے شعبوں میں تعاون کو مضبوط کرنے پر اتفاق کیا گیا جبکہ قطری قیادت نے پاکستان کی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا۔

قطر آرمی ہیڈکوارٹرز پر جنرل شمشاد کو گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button