کھیل
Trending

پنڈی ٹیسٹ: بابر اور رضوان کی مزاحمت، پاکستان کو جنوبی افریقہ پر 23 رنز کی برتری حاصل


راولپنڈی ٹیسٹ کے تیسرے روز کا کھیل ختم ہونے تک پاکستان نے دوسری اننگز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 94 رنز بنا لیے ہیں اور جنوبی افریقہ پر 23 رنز کی برتری حاصل کر لی ہے۔ بابر اعظم 49 اور محمد رضوان 23 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔

پاکستان کی دوسری اننگز کا آغاز مایوس کن رہا، جب امام الحق، شان مسعود، عبداللہ شفیق اور سعود شکیل جلد پویلین لوٹ گئے۔ تاہم بابر اور رضوان نے اننگز کو سنبھال کر ٹیم کو مشکلات سے نکالا۔

اس سے قبل جنوبی افریقا نے پہلی اننگز میں 404 رنز بنائے، جس میں متھوسامی (89) اور ربادا (71) کی شاندار بیٹنگ شامل رہی۔ پاکستانی اسپنر آصف آفریدی نے ڈیبیو پر 5 وکٹیں لے کر سب کی توجہ حاصل کی، وہ ڈیبیو پر پانچ شکار کرنے والے پاکستان کے دوسرے لیفٹ آرم اسپنر بنے۔

پاکستان نے اپنی پہلی اننگز میں 333 رنز بنائے تھے، جس میں شان مسعود (87)، عبداللہ شفیق (57)، اور سعود شکیل (66) نمایاں رہے۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے سپنر کیشو مہاراج نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 7 وکٹیں حاصل کیں، اور پاکستانی بیٹنگ لائن کو بڑا مجموعہ بنانے سے روکے رکھا۔

سیریز میں پاکستان کو پہلے ہی 0-1 کی برتری حاصل ہے، اور راولپنڈی ٹیسٹ میں فتح کے ساتھ گرین شرٹس کلین سویپ کے لیے پُرعزم ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button