ٹیکنالوجی
Trending

پاکستان کا بڑا خلائی قدم: سپارکو اکتوبر میں ہائپراسپیکٹرل سیٹلائٹ لانچ کرے گا

 

لاہور :پاکستان خلا کی دنیا میں ایک اور نمایاں کامیابی کی جانب بڑھ رہا ہے۔ سپارکو (پاکستان اسپیس اینڈ اپر ایٹموسفیئر ریسرچ کمیشن) نے اعلان کیا ہے کہ وہ آئندہ ماہ ایک جدید ہائپراسپیکٹرل سیٹلائٹ خلا میں بھیجے گا، جو ملک میں قدرتی وسائل کی تلاش، ماحولیاتی نگرانی اور زراعت کے شعبے میں انقلاب برپا کر سکتا ہے۔

یہ سیٹلائٹ زمین سے منعکس ہونے والی روشنی کے مختلف طول موجوں کا تجزیہ کر کے پودوں، مٹی، پانی اور معدنیات کے بارے میں تفصیلی معلومات فراہم کرے گا۔ سپارکو کے مطابق اس ٹیکنالوجی سے وہ معلومات حاصل ہوں گی جن کے لیے پہلے برسوں کی محنت اور بھاری مالی اخراجات درکار ہوتے تھے۔

چیئرمین سپارکو محمد یوسف خان نے یہ اعلان لاہور میں منعقدہ پانچ روزہ تربیتی ورکشاپ کے افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس ورکشاپ کا انعقاد "ازنیٹ” (انٹرا اسلامک نیٹ ورک آن اسپیس سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی) کے تحت کیا گیا ہے جس میں عراق، ترکیہ، سینیگال، لیبیا اور تیونس سمیت کئی اسلامی ممالک کے نمائندے شریک ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button