مالدیپ: چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے مالدیپ کا سرکاری دورہ کیا، جس کے دوران انہوں نے صدر ڈاکٹر محمد معیظ، وزیر دفاع محمد غسان ماؤمون اور چیف آف ڈیفنس فورس میجر جنرل ابراہیم حلمی سے اہم ملاقاتیں کیں۔
انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقاتوں میں دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ دفاعی اور سیکیورٹی تعاون، عالمی و علاقائی سلامتی کی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
دونوں ممالک نے عسکری تعلقات کو مزید فروغ دینے اور تعاون کے نئے مواقع تلاش کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ مالدیپ کی سول اور عسکری قیادت نے پاک افواج کے پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ان کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
دورے کے دوران جنرل ساحر شمشاد مرزا کو مالدیپ نیشنل ڈیفنس فورس (MNDF) ہیڈکوارٹرز آمد پر گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔




