اسلام آباد: وزیراعظم نے آج شاہین چوک میں نئے انڈر پاس کا سنگ بنیاد رکھا، جس کا مقصد شہر میں ٹریفک کے مسائل کو کم کرنا ہے۔ اس منصوبے کے مکمل ہونے سے شہریوں کو روزانہ کی آمد و رفت میں آسانی ہوگی اور رش کم ہوگا۔
شہباز شریف نے کہا کہ اسلام آباد میں ٹریفک کے دباؤ کو کم کرنے کے لیے مختلف منصوبے شروع کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایس سی او کانفرنس کی تیاریوں کے لیے ہوٹلز اور رہائشی منصوبوں کی بھی تیاری ضروری ہے تاکہ مہمانوں کو مکمل سہولیات فراہم کی جا
سکیں۔




