سیالکوٹ :وزیر دفاع خواجہ آصف نے خبردار کیا ہے کہ اگر مذاکرات کامیاب نہ ہوئے تو پاکستان کو افغانستان کی سرحد سے براہ راست خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت اپنی ایک جنگ ہار چکا ہے اور اب افغان پراکسی کے ذریعے پاکستان کے خلاف سرگرم ہے۔ وزیر دفاع نے پولیس اور پاک فوج کی قربانیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ قوم کی حفاظت کرنے والے افواج کی وجہ سے عوام سکون سے سو سکتے ہیں۔




