نئی دہلی : بھارت میں سپیشل انویسٹی گیشن ٹیم (SIT) کی رپورٹ نے وزیر اعظم نریندر مودی کی حکومت اور الیکشن کمیشن کے مبینہ اشتراک سے ووٹر لسٹ میں جعلی تبدیلیاں اور دھاندلی کے انکشافات کیے ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کرناٹک میں ہزاروں ووٹرز کے نام غیر قانونی طور پر حذف یا تبدیل کیے گئے، اور ہر ووٹر کے نام کو حذف کرنے پر 80 روپے فی ووٹ دیے گئے۔ کئی جعلی اکاؤنٹس اور ڈیٹا سینٹرز اس جعلسازی میں استعمال ہوئے۔
کانگریس رہنما راہول گاندھی اور ترجمان پون کھیرا نے اس پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام جمہوریت کی توہین اور بی جے پی کو ناجائز فائدہ پہنچانے کی منظم کوشش ہے۔




