پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان استنبول میں دوسرا مذاکراتی دور کل جمعرات کو ہوگا۔ ذرائع کے مطابق پاکستانی وفد افغان سرزمین سے دہشت گردی کے خاتمے کا مطالبہ دہرائے گا۔
اگر افغان طالبان کے کسی سینئر وزیر کی شرکت کی تصدیق ہوئی تو وزیر دفاع خواجہ آصف بھی مذاکرات میں شامل ہو سکتے ہیں۔ پاکستانی وفد کی قیادت کا حتمی فیصلہ افغان وفد کی سطح دیکھ کر کیا جائے گا۔
نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر بھی وفد کا حصہ ہوں گے۔ مذاکرات میں خطے میں امن، باہمی تعاون اور سیکیورٹی امور زیر بحث آئیں گے، جبکہ یہ کوشش کی جائے گی کہ دونوں فریقوں کے درمیان اعتماد کی فضا قائم رہے۔




