کراچی:اداکارہ اور سوشل میڈیا سٹار رومیسہ خان نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے ایک سابق شاگرد نے ماضی میں ان سے شادی کی پیشکش کی تھی، جس پر خود وہ بھی حیران رہ گئیں۔
رومیسہ خان نے نجی ٹی وی پروگرام میں بتایا کہ اداکاری کے کیریئر سے پہلے وہ طلبا کو ٹیوشن پڑھاتی تھیں تاکہ نیا آئی فون خرید سکیں۔ اس وقت ان کی عمر صرف 17 سال تھی اور وہ آٹھویں جماعت کے لڑکوں کو پڑھاتی تھیں۔
اداکارہ نے بتایا کہ کچھ عرصہ قبل انہی طلبا میں سے ایک نے انہیں پیغام بھیجا اور کہا کہ وہ ان سے شادی کرنا چاہتا ہے اور اپنی والدہ کو رشتے کے لیے بھیجنے کا ارادہ رکھتا ہے۔
رومیسہ خان نے اس پیغام پر مسکراتے ہوئے کہا کہ یہ واقعہ انہیں یاد دلاتا ہے کہ وہ شاگردوں سے زیادہ بڑی نہیں تھیں، اور اسی لیے انہوں نے شادی کی پیشکش کو ہنسی مذاق میں رد کر دیا۔
واضح رہے کہ رومیسہ خان نے ٹک ٹاک سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا اور بعد میں ڈرامہ انڈسٹری میں مختلف کردار ادا کر کے ناظرین میں مقبولیت حاصل کی۔




