اسلام آباد/کراچی: وفاقی حکومت اور عوام کے لیے بڑی ریلیف کی خبر، ملک بھر میں پٹرول کی قلت کا پیدا ہونے والا خدشہ مکمل طور پر ختم ہو گیا ہے۔ پورٹ قاسم پر پٹرول سے لدے بحری جہازوں کی آمد کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے، جس سے سپلائی چین میں استحکام آنے کا امکان ہے۔
حکام کے مطابق تیل کی ترسیل کے لیے درج ذیل شیڈول طے پایا ہے۔ پٹرول سے بھرا پہلا بحری جہاز کامیابی سے پورٹ قاسم پر لنگر انداز ہو چکا ہے۔دوسرا جہاز، جو 55 ہزار میٹرک ٹن پٹرول پر مشتمل ہے، آج رات 8 بج کر 30 منٹ پر بندرگاہ پر پہنچ کر لنگر انداز ہوگا۔
کل دوپہر تک 34 ہزار میٹرک ٹن پٹرول لے کر تیسرا جہاز بھی کراچی پہنچ جائے گا۔
مجموعی طور پر قلیل وقت میں ہزاروں میٹرک ٹن پٹرول کی آمد سے ملک کے اسٹوریج ٹینکوں میں ذخائر کی سطح بہتر ہو جائے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ان جہازوں سے تیل کی نکاسی کے بعد ملک کے تمام شہروں میں پٹرول پمپس کو سپلائی فوری طور پر بحال کر دی جائے گی، جس سے عوام کو کسی بھی قسم کی پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔




