پاکستان
Trending

ایوان صدر میں شاہ عبداللہ دوم کے اعزاز میں تقریب، فیلڈ مارشل عاصم منیر کا ملکی دفاع، امن اور توکلِ الٰہی پر زور

 

اسلام آباد: ایوانِ صدر میں اردن کے بادشاہ شاہ عبداللہ دوم کے اعزاز میں ایک شایانِ شان ظہرانہ دیا گیا، جس میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے خطاب کرتے ہوئے ملکی دفاع، علاقائی صورتحال اور قومی عزم پر روشنی ڈالی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ پاکستان ایک امن پسند ملک ہے اور خطے میں استحکام کا خواہاں ہے، تاہم اگر کبھی جنگ مسلط کی جائے تو قوم اور مسلح افواج اس کا مؤثر جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہیں۔ انہوں نے حالیہ واقعات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ قوم اللہ تعالیٰ کی ان نعمتوں پر شکر گزار ہے جن کی بدولت پاکستان سرخرو ہوا۔

انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ اللہ تعالیٰ کے حکم اور آئینی تقاضوں کے مطابق اپنے فرائض ادا کرتے رہیں گے۔ فیلڈ مارشل نے کہا کہ جب مسلمان اللہ پر بھروسہ کرتا ہے تو اللہ تعالیٰ معمولی ذرائع کو بھی اس کے لیے قوت اور کامیابی کا ذریعہ بنا دیتا ہے۔ ملکی دفاع اور سلامتی کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ پاکستان نہ صرف امن چاہتا ہے بلکہ اپنی خودمختاری کے تحفظ کے لیے ہر چیلنج کا سامنا کرنے کی استعداد بھی رکھتا ہے۔

تقریب میں صدرِ پاکستان، اعلیٰ سول و عسکری حکام اور اردن کے سرکاری وفد نے بھی شرکت کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button