پاکستان
Trending

فیصل ممتاز راٹھور نے آزاد کشمیر کے وزیراعظم کا حلف اٹھایا، تحریک عدم اعتماد کے بعد نیا قائدِ ایوان منتخب

 

مظفرآباد: آزاد جموں و کشمیر کے نومنتخب وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور نے اپنے عہدے کا باضابطہ حلف اٹھا لیا۔ وہ گزشتہ روز قانون ساز اسمبلی میں سابق وزیراعظم چودھری انوار الحق کے خلاف کامیاب ہونے والی تحریکِ عدم اعتماد کے بعد نئے قائدِ ایوان منتخب ہوئے تھے۔

قانون ساز اسمبلی میں ہونے والی ووٹنگ کے دوران فیصل ممتاز راٹھور نے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کی، جہاں 36 ارکان نے ان کے حق میں جبکہ صرف 2 نے مخالفت میں ووٹ دیا۔ حلف برداری کے بعد وہ آزاد کشمیر کے سولہویں وزیراعظم اور موجودہ اسمبلی کے چوتھے وزیراعظم بن گئے۔

تحریکِ عدم اعتماد اس وقت سامنے آئی جب چودھری انوار الحق کو استعفیٰ دینے کا پیغام بھجوایا گیا، تاہم انہوں نے عہدہ چھوڑنے کے بجائے ایوان میں اعتماد کا امتحان دینے کا فیصلہ کیا۔ پیپلز پارٹی کی جانب سے پیش کی گئی اس تحریک کو سردار جاوید ایوب، چودھری قاسم مجید اور دیگر ارکان نے حمایت فراہم کی، اور فیصل ممتاز راٹھور کو نئے قائدِ ایوان کے طور پر نامزد کیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button