پنجاب حکومت نے انتہا پسند جماعت کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے جماعت کے قبضے سے ہتھیار برآمد کر لیے اور 92 بینک اکاؤنٹس منجمد کر دیے۔
وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا کہ جماعت نے مذہب کی آڑ میں انتشار پھیلانے کی کوشش کی، جس کے خلاف قانون نافذ کیا گیا۔ سوشل میڈیا پر دھمکیاں دینے اور نفرت انگیز مواد پھیلانے پر 32 مقدمات درج کیے گئے، جبکہ جماعت کے 90 فنانسرز کے خلاف قانونی کارروائی بھی کی گئی۔
انہوں نے مزید بتایا کہ صوبے کے 84 فیصد آئمہ کرام نے اپنے وظیفے کے لیے رجسٹریشن کروا دی ہے تاکہ مالی شفافیت یقینی بنائی جا سکے۔




