پاکستان
Trending

باجوڑ، بنوں اور کلاچی میں سکیورٹی فورسز کے آپریشنز میں فتنہ الخوارج کے 23 دہشت گرد ہلاک

 

راولپنڈی:خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے مؤثر اور بھرپور کارروائیاں جاری رکھتے ہوئے 16 اور 17 نومبر کو تین بڑے آپریشنز میں بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے 23 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سب سے بڑی کارروائی ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کلاچی میں کی گئی، جہاں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے نتیجے میں 10 خوارج مارے گئے۔ شمالی وزیرستان کے دتہ خیل سیکٹر میں ہونے والے مقابلے میں 5 دہشت گرد انجام کو پہنچے، جبکہ باجوڑ اور بنوں میں کی گئی کارروائیوں میں بھی متعدد ٹھکانے تباہ کیے گئے۔

ترجمان پاک فوج نے مزید بتایا کہ 18 نومبر کی صبح بنوں میں ایک دہشت گرد شہریوں کو نشانہ بنانے کے لیے بارودی مواد نصب کر رہا تھا، تاہم فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے اس کوشش کو ناکام بنا دیا۔ بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والا یہ دہشت گرد موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق خوارج بزدلانہ حملوں کے ذریعے آسان اہداف کو نشانہ بنانے کی کوشش کر رہے ہیں، جو ان کی بڑھتی ہوئی مایوسی اور ناکامی کا واضح ثبوت ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر داخلہ محسن نقوی نے فورسز کی کامیاب کارروائیوں کو سراہتے ہوئے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button