کھیل
Trending

سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز: پاکستان نے زمبابوے کو 5 وکٹوں سے ہرادیا

راولپنڈی: سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے زمبابوے کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر شاندار آغاز کیا۔ زمبابوے نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 147 رنز بنائے۔ برائن بنیٹ 49 اور مارومانی 30 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ پاکستان کے محمد نواز نے 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ صائم ایوب، ابرار احمد، سلمان مرزا اور شاہین آفریدی نے ایک ایک وکٹ لی۔

پاکستان نے 148 رنز کا ہدف آخری اوور سے 4 گیندیں پہلے 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔ فخر زمان نے 44، صائم ایوب نے 22 اور عثمان خان نے 37 رنز بنا کر ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ محمد نواز 20 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے، جبکہ بابر اعظم صفر اور کپتان سلمان علی آغا ایک رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔

یہ میچ پاکستان کے لیے سہ ملکی سیریز میں کامیابی کا آغاز ہے، جس میں پاکستان، زمبابوے اور سری لنکا کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button