لندن: برطانیہ میں سیاسی پناہ کے لیے پاکستانی شہری سب سے آگے نکل آئے ہیں۔ سال 2024 میں مجموعی طور پر 40 ہزار اسائلم درخواستیں جمع ہوئیں، جن میں سے 11 ہزار سے زائد پاکستانی شہریوں کی طرف سے دائر کی گئیں، جو 2022 کے مقابلے میں پانچ گنا زیادہ ہیں۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان 175 ممالک میں سب سے زیادہ اسائلم درخواستیں دینے والا ملک بن گیا ہے۔ تمام پاکستانی درخواست دہندگان قانونی ویزے، جیسے وزٹ، ورک اور اسٹوڈنٹ ویزے کے ذریعے برطانیہ میں داخل ہوئے اور بعد ازاں اسائلم کے لیے درخواستیں جمع کرائی گئیں۔
برطانیہ کے شیڈو ہوم سیکرٹری کرس فلپ نے اس صورتحال کو ویزا اور بارڈر سسٹم کی "مکمل ناکامی” قرار دیا اور کہا کہ نظام کے غلط استعمال کو روکنے کے لیے فوری اور سخت اقدامات کی ضرورت ہے۔




