پاکستان
Trending

27 ویں آئینی ترمیم غیر مشاورتی اور ناقابل قبول ہے:مولانا فضل الرحمٰن

 

اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے 27 ویں آئینی ترمیم کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے اپوزیشن کو اعتماد میں لیے بغیر یہ ترمیم پارلیمنٹ سے جبری طور پر منظور کروائی۔

مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ مسلم لیگ ن سے اس قسم کی قانون سازی کی توقع نہیں تھی اور کسی بھی قیمت پر اس ترمیم کو قبول نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے یاد دلایا کہ 26 ویں آئینی ترمیم پہلے مکمل مشاورت کے بعد منظور ہوئی تھی، جبکہ 27 ویں ترمیم میں یہ عمل نظر انداز کیا گیا۔

سربراہ جے یو آئی (ف) نے مزید کہا کہ اس غیر مشاورتی ترمیم سے نہ صرف حکومت بلکہ اس ترمیم کو لانے والوں کی عزت میں بھی کمی آئی ہے اور یہ پارلیمنٹ اور جمہوریت کے اقدار کے خلاف ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button