اسلام آباد :چیئرمین پاشا آئی ٹی سجاد سید نے کہا ہے کہ پاکستان میں وی پی این کو پی ٹی اے کے ساتھ رجسٹر کرنا لازمی ہے اور بغیر اجازت وی پی این کا استعمال قانون کی خلاف ورزی ہے۔
انہوں نے خبردار کیا کہ غیر رجسٹرڈ VPNs دہشت گردوں، غیر ملکی ایجنٹس، مجرموں اور انتہا پسند گروپوں کے لیے آن لائن پوشیدہ رہنے اور غیر قانونی سرگرمیوں میں حصہ لینے کا ذریعہ بن رہے ہیں۔ ایسے VPNs کے ذریعے افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں، حملوں کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے اور قومی سلامتی کو سنگین خطرات لاحق ہیں۔
چیئرمین پاشا آئی ٹی نے مزید کہا کہ غیر مصدقہ وی پی این استعمال کرنے والے افراد کا ڈیٹا ہیکرز اور آن لائن حملہ آوروں کے لیے محفوظ نہیں رہتا، لہذا قانونی اور رجسٹرڈ VPN استعمال کرنا ضروری ہے۔




