پاکستان

لاہور چڑیا گھر کی جانب سے شہریوں کے لیے بڑی خوشخبری، تفریحی سہولتوں پر 50 فیصد رعایت

 

لاہور :لاہور چڑیا گھر نے شہریوں کے لیے مختلف تفریحی سہولتوں پر 50 فیصد ڈسکاؤنٹ دینے کا اعلان کر دیا ہے، جس کا مقصد عوام کو سستی تفریح کی سہولت فراہم کرنا اور وزیٹرز کی تعداد میں اضافہ کرنا ہے۔

چڑیا گھر انتظامیہ کے مطابق ریپٹائلز ہاؤس اور فش ایکوریم کی 200 روپے قیمت والی ٹکٹ اب صرف 100 روپے میں دستیاب ہوگی۔ اس کے علاوہ ہالوورس، ورچوئل رئیلٹی اور مکسڈ رئیلٹی کی سہولتوں پر بھی یہی رعایت لاگو ہوگی۔

اگرچہ یہ سہولتیں صفائی و مرمت کے باعث اس وقت عارضی طور پر بند ہیں، تاہم انتظامیہ نے یقین دہانی کرائی ہے کہ انہیں جلد عوام کے لیے دوبارہ کھول دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ یہ فیصلہ سی ڈبلیو ایم سی (CWMC) کی منظوری سے کیا گیا ہے۔ انٹری ٹکٹ اور پارکنگ فیس میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ نجی کمپنی کے معاہدہ ختم ہونے کے بعد اب ٹکٹنگ سسٹم براہِ راست انتظامیہ کے زیرانتظام ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button