پاکستان
Trending

خیبرپختونخوا میں مزید غلط قدم گورنر راج کا باعث بنے گا:فیصل واوڈا کی وارننگ

 

اسلام آباد: سینیٹر فیصل واوڈا نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں خبردار کیا ہے کہ اگر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے مزید منفی اقدامات کیے تو صوبے میں گورنر راج نافذ کر کے صورتحال پر کنٹرول حاصل کیا جائے گا۔

انہوں نے 9 مئی کے واقعے میں ملوث عناصر کا بھی ذکر کرتے ہوئے کہا کہ جو افراد صوبے میں چھپے ہیں، انہیں اپنی حفاظت کا دھیان رکھنا چاہیے۔ فیصل واوڈا نے واضح کیا کہ افواجِ پاکستان اور سپہ سالار کے خلاف کسی بھی طرح کی اشتعال انگیزی یا تنقید برداشت نہیں کی جائے گی۔

سینیٹر نے نوٹیفکیشن کے حوالے سے بھی کہا کہ متعلقہ احکامات جلد جاری ہونے والے ہیں اور اس حوالے سے اشتعال پھیلانے والی جماعت کو خبردار کیا گیا ہے، جس کا رویہ واپس مڑنے کے قابل نہیں رہا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button